قطر میں طالبان کا دفتر کھلنے سے امن عمل آگے بڑھے گا:کرزئی
کابل (اے ایف پی) افغان صدر کرزئی نے کہا ہے قطر میں طالبان کا دفتر کھلنے سے امن اور مذاکرات کا عمل آگے بڑھے گا۔ قطر کے الجزیرہ چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہم نے کبھی بھی طالبان کو ختم کرنے کی منصوبہ بندی نہیں کی۔ وہ ہمارے بھائی ہیں مستقبل میں امن عمل کے حوالے سے مذاکرات میں کئی رکاوٹیں ہیں۔