• news

ایل ڈی اے کے مختلف رہائشی سکیموں میں 28 پلاٹ 35 کروڑ 41 لاکھ 53 ہزار روپے میں نیلام

لاہور (خصوصی نامہ نگار) لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے زیر اہتمام مختلف رہائشی سکیموں میں واقع 28 پلاٹ 35 کروڑ 41 لاکھ 53 ہزار روپے میں نیلام کر دئیے گئے۔ ان میں جوہر ٹاﺅن‘ مصطفی ٹاﺅن اور ماڈل ٹاﺅن توسیعی سکیم میں واقع 25 کمرشل پلاٹ اور جوہر ٹاﺅن بلاک ایف ون کا ایک اور وینس ہاﺅسنگ سکیم (پرائیویٹ) کے 2 رہائشی پلاٹ شامل ہے۔ کمرشل پلاٹوں میں سب سے زیادہ بولی بلاک ایچ تھری جوہر ٹاﺅن میں واقع250.90 مربع میٹر کے پلاٹ نمبر 305/35 کے لئے دی گئی۔ اس کی بنیادی قیمت 13 لاکھ روپے فی مرلہ رکھی گئی تھی جبکہ یہ25 لاکھ75 ہزار روپے فی مرلہ کے حساب سے مجموعی طور پر تین کروڑ 9 لاکھ 12 ہزار روپے میں نیلام ہوا۔

ای پیپر-دی نیشن