• news

سابق کپتان عامرسہیل لاہور سٹی کرکٹ ایسوسی ایشن کی صدارت کے عہدے کےلئے الیکشن لڑیں گے

لاہور (آئی اےن پی) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان عامرسہیل لاہور سٹی کرکٹ ایسوسی ایشن کی صدارت کے عہدے کے لئے الیکشن لڑیں گے۔ذرائع کے مطابق عامرسہیل کے مقابلے میں صدارت کے امیدوار خواجہ ندیم ہیں، جن کے عہدے کی تین سالہ مدت حال ہی میں ختم ہوئی ہے۔ تین سال پہلے ہونے والے انتخابات میں عامر سہیل نے پی سی بی کے سابق چئیرمین توقیر ضیا کی حمایت کی تھی تاہم اس بارانہوں نے خود میدان میں اترنے کا فیصلہ کیا ہے۔واضح رہے کہ قومی ٹیم کےسابق چیف سلیکٹر عامرسہیل نے لاہور سے ہی اپنے کیرئیر کا آغازکیا تھا۔

ای پیپر-دی نیشن