• news

ایشین سکواش چیمپئن شپ: 8 غیرملکی ٹیموں نے شرکت کی تصدیق کر دی

لاہور(سپورٹس رپورٹر) 17 وےں اےشےن مےنز اےنڈ وےمن سکواش چیمپئن شپ میں شرکت کے لئے 8 غیر ملکی ٹیموں نے شرکت کی تصدیق کر دی ہے جبکہ بھارت کی جانب سے تاحال کوئی جواب نہیں دیا گیا ہے۔ چیمپئن شپ پنجاب سکواش اےسوسی اےشن کے زےر اہتمام یکم سے 5 مئی تک اسلام آباد میں منعقد ہوگی۔ ٹورنامنٹ میں شرکت کی یقین دہانی کرانے والے ایشیائی ممالک میں ملائشیا، سری لنکا، ہانگ کانگ، کویت، ایران، اردن، تائیوان، چین اور قطر شامل ہیں۔ بھارتی ٹیم نے تاحال ٹورنامنٹ میں شرکت کی یقین دہانی نہیں کرائی۔ پنجاب سکواش اےسوسی اےشےن کے صدر ملک امجد علی کے مطابق ٹورنامنٹ کے انعقاد کے لئے تیاریاں آخری مراحل میں ہیں اور اسلام آباد میں ہونے والا یہ ایونٹ پاکستان کی تاریخ کا سنہرا باب ہو گا۔سا¶تھ ایشین باڈی بلڈنگ چیمپئن شپ 2 مئی سے لاہور میں منعقد ہوگی۔ چیمپئن شپ میں شرکت کے لئے 6 مالک کی ٹیموں نے شرکت کی تصدیق کر دی ہے مگر پاکستان باڈی بلڈنگ فیڈریشن کو تاحال کو حکومت کی جانب سے کلیئرنس نہیں مل سکی ہے۔ پاکستان باڈی بلڈنگ فیڈریشن کے سیکرٹری شیخ فاروق اقبال نے بتایا کہ ساوتھ ایشین باڈی بلڈنگ چیمپئن شپ کے مقابلے 2 مئی سے لاہور میں منعقد ہونگے جس میں شرکت کے لئے 8 میں سے 6 ٹیموں نے شرکت کی تصدیق کر رکھی ہے جن میں افغانستان، مالدیپ، نیپال، سری لنکا، بھوٹان اور بنگلہ دیش شامل ہیں۔ پاکستان باڈی بلڈنگ فیڈریشن نے چیمپئن شپ کی تیاریاں مکمل کر لی ہیں ملک میں عام انتخابات کی وجہ سے حکومت کی جانب سے پاکستان باڈی بلڈنگ فیڈریشن کو چیمپئن شپ منعقد کرانے کے لئے تاحال این او سی جاری نہیں کیا گیا ہے جس کی وجہ سے فیڈریشن اور پاکستانی ٹیم میں تشویش کی لہر پائی جا رہی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن