• news

کیرولین وزنائیکی نے فیملی سرکل ٹینس ٹورنامنٹ کے تیسرے راﺅنڈ کیلئے کوالیفائی کر لیا

چارلسٹن مونٹریری (اے پی پی) ڈنمارک کی سابق عالمی نمبر ایک کیرولین وزنائیکی فیملی سرکل کپ ٹینس ٹورنامنٹ کے تیسرے راﺅنڈ میں پہنچ گئیں۔ امریکہ میں جاری ڈبلیو ٹی اے ایونٹ میں کھیلے گئے دوسرے راﺅنڈ میں کیرولین وزنائیکی نے سپین کی سیلویا سولر اسپینوسا کو سٹریٹ سیٹس میں ہرا کر تیسرے راﺅنڈ کے لئے کوالیفائی کر لیا۔ آسٹریلیا کی سمانتھا سٹوسر نے نیوزی لینڈ کی مارینا مارکوویک کو سٹریٹ سیٹس میں شکست دی۔ جمہوریہ چیک کی لوئس سفاروا نے کروشیا کی میر جانا لوکک بارونی کو ہرا دیا۔ سربیا کی جیلینا جانکو وچ نے فرانس کی کارولین گارشیا کوہرا کو تیسرے راﺅنڈ تک رسائی حاصل کی۔ روس کی اناستاسیا پاﺅلیچنکوا، ہنگری کی تمیا بابوس اور جاپان کی ایومی موریٹا مونٹریری اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے تیسرے راﺅنڈ میں پہنچ گئیں جبکہ سربیا کی فورتھ سیڈ اینا آئیوانوچ دوسرے راﺅنڈ میں ہرا کر ایونٹ سے باہر ہوگئیں۔ میکسیکو میں جاری ڈبلیوٹی اے ایونٹ میں کھیلے گئے دوسرے راﺅنڈ میں ہنگری کی تمیا بابوس نے سربیا کی فورتھ سیڈ اینا آئیوانوچ کوہرا کر ایونٹ سے باہر کردیا۔ روس کی روس کی اناستاسیا پاﺅلیچنکوا نے کروشیا کی تریزا مرڈیزا کے خلاف کامیابی حاصل کی ۔جاپان کی ایومی موریٹا نے قزاخستان کی گلینا وسکوبووا کو‘ پولینڈ کی ارسذولا راڈوانسکا نے کروشیا کی ڈونا وکک کو ہرا کر ایونٹ کے تیسرے راﺅنڈ کے لیے کوالیفائی کرلیا۔

ای پیپر-دی نیشن