• news

گرید ٹو کرکٹ : سید پیپرز کی سروس انڈسٹریز کیخلاف پوزیشن مضبوط

لاہور (سپورٹس رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیراہتمام پیٹرن ٹرافی گریڈ II کے پہلے مرحلے کے دوسرے روز کسٹم کی جانب سے وحید احمد کی ناقابل شکست سنچری، ایچ ای سی نے 41 رنز خسارے میں جانے کے بعد دوسری اننگز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 92 رنز بنا لئے۔ میچ کے دوسرے روز کسٹم کی ٹیم نے 44 رنز دو کھلاڑی آوٹ سے اننگز کا آغاز کیا۔ وحید احمد کی ناقابل شکست سنچری 127 رنز کی بدولت 7 وکٹوں پر 350 رنز بنا کر اننگز ختم کر دی۔ کھیل ختم ہونے تک ایچ ای سی ٹیم نے دوسری اننگز میں 4 وکٹوں پر 92 رنز بنا لئے ہیں۔ لاہور میں کھیلے جانے والے دوسرے میچ میں سید پیپرز کی سروسز انڈسٹریز کے خلاف پوزیشن مضبوط ہو گئی ہے۔ دوسرے روز سروسز انڈسٹریز کی ٹیم سید پیپر کے 380 رنز کے جواب میں 145 کے سکور پر ڈھیر ہو گئی۔

ای پیپر-دی نیشن