سلینا گومز کو فلم ”روڈ ریس“ میں کاسٹ
لاس اینجلس (اے پی پی) اداکارہ و گلوکارہ سلینا گومز کو فلم ”روڈ ریس“ میں اہم کردار کیلئے کاسٹ کر لیا گیا۔ غیر ملکی ذرائع کے مطابق فلم ”روڈ ریس“ کی ہدایات ولیم ایچ میسی دے رہے ہیں۔ فلم کی کہانی ایک شخص کی ہے جو ایک بینڈ بناتا ہے اور اپنے مرے ہوئے بیٹے کے لکھے ہوئے گانے گاتا ہے۔ فلم کی اہم کاسٹ میں سلینا گومز کے علاوہ اینٹن یلچن لارنس فش برن اور بلی کروڈ اپ شامل ہیں۔ فلم کا سکرپٹ کیسی ٹوینٹر اور جیف رابن سن نے لکھا ہے۔ یہ یونیفائیڈ پکچرز اور امبرڈیل پروڈکشن فلم ہو گی۔ فلم کی عکسبندی کا آغاز جلد ہی کیا جائیگا۔