• news

نواز شریف کے کاغذات میں درج اثاثوں میں تضاد نہیں: ترجمان، سرکاری میڈیا کی جانبداری کا نوٹس لینے کا مطالبہ

لاہور (خصوصی رپورٹر) مسلم لیگ (ن) کے ترجمان سےنیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ نواز شریف کے کاغذات نامزدگی میں درج کئے گئے اثاثوں میں کسی بھی قسم کا کوئی تضاد نہیں ہے۔ کاغذات نامزدگی میں نواز شریف اور کلثوم نواز کے مجموعی اثاثوں کی مالیت درج کی گئی ہے۔ علاوہ ازیں ترجمان نے الیکشن کمشن کی طرف سے میڈیا کیلئے ضابطہ اخلاق کا خیرمقدم کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ سرکاری کنٹرول میں چلنے والے میڈیا کی جانبداری غیر منصفانہ کوریج کا فوری نوٹس لیتے ہوئے سرکاری میڈیا کو سیاست میں لت پت عناصر سے پاک کیا جائے۔
ترجمان مسلم لیگ

ای پیپر-دی نیشن