تحریک انصاف، عوامی مسلم لیگ میں راولپنڈی کے 2 حلقوں پر سیٹ ایڈجسٹمنٹ
راولپنڈی (نیوز ایجنسیاں) پاکستان تحریک انصاف اور عوامی مسلم لیگ کے مابین راولپنڈی کے دو حلقوں میں سیٹ ایڈجسمنٹ ہوگئی ہے ‘شیخ رشید احمد حلقہ این اے 55اور عمران خان حلقہ این اے 56سے امیدوار ہونگے ‘دونوں پارٹیوں کے سربراہان مشترکہ انتخابی مہم چلائیں گے ‘دونوں پارٹیوں کا آخری انتخابی جلسہ 9مئی کو راولپنڈی لیاقت باغ میں ہوگا ۔جمعرات کو عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان سے ملاقات کی جس میں دونوں رہنماﺅں کے درمیان راولپنڈی کے دو اہم حلقوں این اے 55اور این اے 56میں سیٹ ٹو سیٹ ایڈ جسمنٹ پر اتفاق کےا گےا ۔شیخ رشید احمد نے راولپنڈی کے سیاسی ماحول کے بارے میں عمران خان کو تفصیلی طور پر آگاہ کیا ۔ملاقات کے بعد دونوں رہنماﺅں نے میڈیا سے گفتگو کر تے ہوئے اس بات کی تصدیق کی کہ راولپنڈی کے حلقہ این اے 55اور حلقہ این اے 56میں عوامی مسلم لیگ اور پاکستان تحریک انصاف کے مابین سیٹ ایڈجسٹمنٹ ہوگئی ہے ‘سیٹ ایڈجسمنٹ کے مطابق پاکستان تحریک انصاف حلقہ این اے 55میں شیخ رشید احمد کی مکمل حمایت کرے گی اور اپنا کوئی امیدوار کھڑا نہیں کر ے گی جبکہ حلقہ این اے 56میں پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی جانب سے الیکشن لڑنے کے اعلان کے بعد شیخ رشید احمد نے حلقہ این اے 56سے کاغذات نامزدگی داخل نہ کرانے کا اعلان کیا اس حلقے میں شیخ رشید احمد ‘عمران خان کی مکمل حمایت کریں گے ۔انہون نے بتا یا کہ راولپنڈی کے ان دونوں حلقوں میں عوامی مسلم لیگ اور پاکستان تحریک انصاف کی مشترکہ انتخابی مہم چلائی جائے گی۔
سیٹ ایڈجسٹمنٹ