بادام زری نے باجوڑ میں انتخابی مہم شروع کر دی، خواتین میں تعلیم عام کرنے کا عزم
باجوڑ ایجنسی (اے پی پی+اے ایف پی) الیکشن کمشن آف پاکستان کی جانب سے قبائلی علاقوں کی تاریخ میں پہلی بار الیکشن میں حصہ لینے والی خاتون بادام زری کے کاعذات نامزدگی درست قرار دینے کے بعد بادام زری نے اپنی آبائی علاقہ ارنگ اتمانخیل سے الیکشن مہم کا باقاعدہ آغاز کر دیا۔ بادام زری نے اپنے شوہر، قریبی رشتہ داروںاور عزیز واقارب کے ہمراہ اپنی آبائی علاقہ ارنگ اتمانخیل سے انتخابی مہم کا باقاعدہ آغاز کیا۔ اپنی آبائی گاوں پہنچے پر علاقہ کے لوگوں اور رشتہ داروں نے بادام زری کا پرتپاک استقبال کیا ۔ انتخابی مہم کے دوران انہوں نے اپنی رشتہ داروں سے ملاقات کی۔ اس موقع پر علاقہ کے عوام نے انہیں بھرپور تعاون کا یقین دلایا۔ جب کہ اے ایف پی سے ٹیلی فونک گفتگو کرتے ہوئے بادام زری نے کہا میں جذبے اور صاف دل کے ساتھ الیکشن لڑ رہی ہوں۔ میرا عزم نوجوان نسل خصوصاً خواتین اور لڑکیوں میں تعلیم عام کرنا اور ان کی خدمت کرنا ہے۔ میں پرامید ہوں کہ میں الیکشن جیت جاﺅں گی ممجھے کوئی خطرہ نہیں اور نہ کسی نے مجھے دھمکی دی ہے۔ اے پی اے کے مطابق بادام زری کا کہنا ہے ’مجھے یوں ہی خیال آیا کہ اگر مرد انتخابات میں حصہ لے سکتے ہیں تو خواتین کو بھی حصہ لینا چاہئے۔
بادام زری