حمزہ اور سعد رفیق کے مقابلے پر کسی نے پارٹی ٹکٹ کیلئے درخواست نہیں دی
لاہور (خصوصی رپورٹر) مسلم لیگ (ن) کے لاہور سے قومی و صوبائی اسمبلی کے امیدواروں کے انٹرویوز میں معلوم ہوا کہ این اے 119 اور این اے 125 میں حمزہ شہباز اور خواجہ سعد رفیق کے سوا کسی امیدوار نے ٹکٹ کے لئے درخواست نہیں دی۔ اس پر نواز شریف نے خوشگوار لہجے میں کہا کہ ان دونوں نے کسی اور کو اپنے حلقے میں درخواست ہی نہیں دینے دی۔