• news

شمالی کوریا نے مشرقی ساحل پر درمیانے درجے تک مار کرنے والے میزائل نصب کردیئے

سیﺅل ( نوائے وقت رپورٹ +ثناءنیوز+ اے ایف پی) شمالی کوریا نے مشرقی ساحل پر درمیانی درجے تک مار کرنے والے میزائل نصب کر دیئے۔ بیان میں فوج کا کہنا تھا کہ ہم باقاعدہ طور پر وائٹ ہاﺅس اور امریکی محکمہ دفاع کو مطلع کرنا چاہتے ہیں کہ امریکہ کی شمالی کوریا کے لئے جارحانہ پالیسی اور اس سے لاحق جوہری خطرے کو عوام اور فوج کا عزم اور ایک چھوٹا اور متنوع جوہری حملہ پاش پاش کر دے گا۔ ادھر شمالی کوریا نے جنوبی کے ساتھ مشترکہ صنعتی زون سے اپنے 53 ہزار ورکرز کو واپس بلانے کی دھمکی دی ہے۔ ادھر یورپی یونین نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے شمالی کوریا سے کہا وہ کشیدگی کے خاتمہ کے لیے عالمی برادری سے مذاکرات کرے۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون نے شمالی کوریا کی دھمکی پر اظہار تشویش کیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن