• news

مشرف الیکشن لڑ کر دیکھ لیں، اسمبلی نہیں جیل جائیں گے: لیاقت بلوچ

لاہور + چیچہ وطنی (خصوصی نامہ نگار + آئی این پی ) جماعت اسلامی کے سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی عام انتخابات میں عوامی امنگوں اور جذبات کی ترجمانی کیلئے جوہری کردار ادا کریگی۔ خواتین آبادی اور ووٹرز کا نصف ہیں۔ خواتین اور نوجوان پاکستان میں قرآن و سنت کی روشنی میں فلاحی نظام کیلئے فیصلہ کن کردار ادا کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے آشیانہ گلبرگ، ایف سی سی کچی آبادی، سینٹ میری کالونی، کرنال پورہ، بھیکے وال، مون مارکیٹ میں کارنر میٹنگز اور خواتین کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ لیاچیچہ وطنی میں میڈیا سے گفتگو میں لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ جنرل (ر) پرویز مشرف انتخاب لڑ کر دیکھ لیں وہ قومی اسمبلی نہیں بلکہ جیل ہی جائینگے ان کے ہاتھ نواب اکبر بگٹی سمیت درجنوں بیگناہ اور معصوم لوگوں کے خون سے رنگے ہوئے ہیں، ملک میں ابھی تک کوئی بھی بڑا انتخابی اتحاد تشکیل نہیں پا سکا۔

ای پیپر-دی نیشن