مہلت ختم‘77 سابق ارکان اسمبلی کی ڈگریاں درست‘99 نے تصدیق نہیں کرائی: ایچ ای سی
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ/ نامہ نگار/ خبرنگار) ڈگریوں کی تصدیق کے لئے دی گئی مہلت ختم ہو گئی، چیئرمین ایچ ای سی جاوید لغاری نے کہا ہے کہ سابق اراکین کے لئے ایچ ای سی کے دروازوں پر تالے لگا دئیے اب کسی سابق رکن اسمبلی سے کوائف وصول نہیں کئے جائیں گے، پہلے سے موجود کوائف کی ہی تصدیق ہو گی، 15ارکان کے کوائف تصدیق کے مراحل میں ہیں۔ سپریم کورٹ نے 183ڈگریوں کی تصدیق ک ےلئے کہا تھا 100کے قریب ارکان نے ڈگریوں کی تصدیق کیلئے رابطہ ہی نہیں کیا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جاوید لغاری نے کہا کہ 77سابق اراکین نے ڈگریاں تصدیق کے لئے دی ہیں جو درست قرار پائی ہیں، ڈگریوں کی تصدیق سے متعلق معلومات الیکشن کمشن کو بھجوا دیں گے، ڈگریوں کی تصدیق کا عمل جاری رہے گا۔ 90فیصد اراکین کی ڈگریاں درست ہیں جبکہ الیکشن کمشن نے جعلی ڈگری کیس کے دوران 24 میں سے 9 سابق ارکان کی ڈگریاں درست قرار دیدیں جبکہ 12کا فیصلہ آج ہو گا۔ ایچ ای سی نے تحریک انصاف کے مرکزی رہنما جاوید ہاشمی، غلام احمد نظامانی، حاجی اسحاق، ارشد لغاری، راجہ طارق کیانی سمیت 77 سابق پارلیمنٹرین کی ڈگریوں کی تصدیق کر دی ہے۔ نوائے وقت رپورٹ کے مطابق ہائر ایجوکیشن کمشن سے اب تک 77 سابق ارکان اسمبلی نے اپنی ڈگریوں کی تصدیق کرا لی۔ ان مےں چودھری نثار علی خان، مخدوم جاوےد ہاشمی، سےد خورشےد احمد شاہ، پےر صمصام علی بخاری، رانا نذےر احمد خان، افراسےاب خٹک، انجےنئر امےر مقام، فرحت محمد خان، سےد علا¶الدےن، مہرےن انور راجا، خورشےد بےگم، نصےر بھٹہ، غلام بی بی بھروانہ، طاہرہ اورنگزےب، سےد محمد علی شاہ، مےاں عبدالستار، جاوےد بھٹی، محمود ہماےوں خان، غلام فرےد کاٹھےا، محمد رضوان ، الفت لےاقت علی خان ، نرگس فےض ملک‘ عبدالاکبر خان‘ عتےق الرحمن اور پےر کاشف علی چشتی شامل ہےں جبکہ الیکشن کمشن نے جعلی ڈگری کیس کے پہلے مرحلے کا فیصلہ محفوظ کر لیا ہے۔ گذشتہ روز الیکشن کمشن نے جعلی ڈگری کیس میں 24میں سے 12پارلیمنٹرین کے مقدمات کی الگ الگ سماعت کی جن میں سابق پارلیمنٹرین کے وکلا اور ان کے نمائندے کمشن کے سامنے پیش ہوئے۔ الیکشن کمشن نے تمام پارلیمنٹرین کی طرف سے دئیے جانے والے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا ہے جوکہ آج سنانے کی توقع کی جا رہی ہے۔ دریں اثناءہائر ایجوکیشن کمشن نے الیکشن کمشن میں ایک نئی رپورٹ پیش کی ہے جس میں 24 پارلیمنٹرینز میں سے 9کی ڈگریاں اصلی قرار دے دی ہیں، ان میں شفیق احمد گجر، سینیٹر گل محمد لاٹ، ڈاکٹر اسرار حسین، وسیم فضل، حاجی محمد عمر گورگیج، دیوان سید عاشق، سید امیر علی شاہ، غلام سرور سیال اور لیفٹیننٹ کرنل (ر) شجاعت احمد شامل ہیں جبکہ 3ارکان پارلیمنٹ آج پیش ہونگے۔