• news

بھارتی شہر پٹنہ جوئے کا نیا گڑھ‘ آئی پی ایل میں روزانہ کروڑوں روپے داﺅ پر لگنے لگے

پٹنہ (آن لائن) بھارتی شہر پٹنہ غیرقانونی جوئے کا گڑھ بن گیا‘ وائرلیس فون کے ذریعے نیٹ ورک چلایا جا رہا ہے‘ آئی پی ایل کے میچز میں روزانہ کروڑوں کا جوا لگایا جاتا ہے جبکہ بھارتی سٹے بازوں نے پولیس سے بچنے کیلئے مخصوص کوڈ ورڈز کا استعمال بھی شروع کر دیا ہے۔ ایک بھارتی اخبار نے اپنی رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ پٹنہ بھی جوئے کے لحاظ سے ممبئی‘ حیدرآباد اور جے پور کی طرح جوئے کی بڑی منڈی بن چکا ہے۔ آئی پی ایل کے گذشتہ دو سیزن میں بھی کروڑوں روپے کا جواءلگایا گیا اور اس مرتبہ بھی سٹے بازوں نے آغاز میں ہی بڑے داﺅ کھیلنے شروع کر دئیے ہیں۔ بکیز جواءکھلانے کیلئے وائرلیس لوکل لوپ کا استعمال کرتے ہیں جس میں کوڈ ورڈ میں ڈبا کہا جاتا ہے اس کیلئے ہر ماہ تین ہزار روپے ادا کئے جاتے ہیں۔ یہ ڈبا بکیز کو آپریشنل سنٹرز کی جانب سے فراہم کیا جاتا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن