• news

ویمن کرکٹ چیمپئن شپ: کراچی ‘ زرعی ترقیاتی بینک‘ پشاور‘ کوئٹہ ریجن نے حریف ٹیموں کو شکست دے دی

 لاہور (سپورٹس رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ وےمن ونگ کے زےراہتمام 8 وےں قومی وےمن کرکٹ چےمپئن شپ کے دوسرے روز کراچی، زرعی ترقےاتی بےنک، پشاور اور کوئٹہ رےجن نے اپنے اپنے مےچ جےت لئے۔ لاہور جمخانہ گراﺅنڈ باغ جناح مےں کھےلے گئے مےچ مےں کراچی نے فےصل آباد کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی۔ فےصل آباد رےجن کی ٹےم پہلے بٹےنگ کرتے ہوئے 39 اوورز مےں 121 رنز پر ڈھےر ہو گی، وحےدہ اختر 46 اور شبانہ کوثر 12 رنز کے ساتھ نماےاں رہےں کراچی کی جانب سے صبحےہ ذولفقار اور رمےم شمےم نے تےن تےن کھلاڑےوں کو آ¶ٹ کےا۔ جواب مےں کراچی نے مطلوبہ ہدف 30.2 اوورز مےں چار کھلاڑےوں کے نقصان پر حاصل کر لےا ارمان خان 41 اور جوےرےہ روف نے 39 رنز بنائے۔ فےصل آباد کی جانب سے عظمیٰ ےونس نے تےن وکٹےں حاصل کےں۔ اتفاق کرکٹ گرا¶نڈ ماڈل ٹاﺅن مےں کھےلے گئے مےچ مےں زرعی ترقےاتی بےنک نے راولپنڈی کے خلاف 306 رنز سے کامےابی حاصل کی۔ زرعی بےنک نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے مقررہ اوورز مےں 4 وکٹوں کے نقصان پر 414 رنزوں کا پہاڑ راولپنڈی کے سامنے کھڑا کر دےا۔ ندا ڈار 100بسمعہ معروف 100 اور ربےعہ شاہ 97 رنز بنا کر نماےاں رہےں۔ جواب مےں راولپنڈی کی ٹےم 38.5 اوورز مےں صرف 108 رنز پر ڈھےر ہو گئی۔ بدرالنساء35 اور مدےحہ رشےد 25 رنز بنا سکےں۔ زرعی ترقےاتی بےنک کی جانب سے بسمعہ معروف، زےبا منظور نے دو دو کھلاڑےوں کو آﺅٹ کےا۔ مرےد کے گرا¶نڈ نمبر اےک مےں کھےلے گئے مےچ مےں پشاور نے بہاولپور کو 116 رنز سے مات دی۔ پشاور نے پہلے بٹےنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز مےں 9 کھلاڑےوں کے نقصان پر 295 رنز سکور کئے۔ زنےب خان 106 اور ہاجرہ سرور نے 53 رنز بنائے، بہاولپور کی جانب سے رقےہ اقبال نے چھ کھلاڑےوں کو آ¶ٹ کےا۔ جواب مےں بہاولپور کی ٹےم صرف 179 رنز بنا سکی۔ رقےہ اقبال 78 اور صبا غفور 24 رنز کے ساتھ نماےاں رہےں۔ پشاور کی جانب سے زنےب خان نے پانچ اور ہاجرہ سرور نے چار وکٹےں حاصل کےں۔ مرےدکے گرا¶نڈ نمبر دو مےں کھےلے گئے مےچ مےں کوئٹہ نے حےدرآباد رےجن کو 123 رنز سے ہرا دےا، کوئٹہ نے پہلے بےٹنگ کرتے ہوئے 232رنز بنائے ناہےدہ خان 155 رنز کے ساتھ ٹاپ سکورر رہےں۔ کشمالہ بتول نے تےن جبکہ ساجدہ شاہ نے دو وکٹےں حاصل کےں۔ جواب مےں حےدرآباد کی ٹےم 30 اوورز مےں 109 رنز پر پوےلےن لوٹ گئی، ناہےدہ خان نے چار جبکہ روبےنہ کوثر نے تےن کھلاڑےوں کو آﺅٹ کےا۔ 

ای پیپر-دی نیشن