• news

کیرولین وزنائیکی‘ جیلینا جانکووچ فیملی سرکل ٹینس ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئیں

چارلسٹن+میکسیکو (اے پی پی) ڈنمارک کی کیرولین وزنائیکی اور سربیا کی جیلینا جانکووچ فیملی سرکل کپ ٹینس ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل راﺅنڈ میں پہنچ گئیں جبکہ آسٹریلوی تھرڈ سیڈ سمانتھا سٹوسر تیسرے راﺅنڈ میں فٹنس مسائل کے باعث میچ کے دوران مقابلے سے دستبردار ہوگئیں۔ کیرولین وزنائیکی کو بھی جرمنی کی آندریا پیٹکوویک کے خلاف تیسرے راﺅنڈ میں واک اوور ملا گیا۔ کیرولین وزنائیکی کو جرمنی کی آندریا پیٹکو ویک کے خلاف واک اوور ملا گیا۔ سربیا کی جیلیناجانکووچ نے امریکن جسیکا پیگلا کو ہرا کر کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔ کینیڈا کی ایویجنی بوچرڈ کیخلاف آسٹریلوی تھرڈ سیڈ سمانتھا سٹوسر ٹنس مسائل کے باعث میچ سے دستبردار ہوگئیں۔ سوئس سٹیفنی ووجلی نے جرمن ٹینتھ سیڈ جولیا گورجز کوہرا کر ایونٹ سے باہر کر دیا۔ جرمنی کی انجلی کیوکربر، روس کی ماریا کیری لنکا اور لورن ڈیویز مونٹریری اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئیں۔ میکسیکو میں جاری ڈبلیوٹی اے ایونٹ میں کھیلے گئے دوسرے راﺅنڈ میں جرمنی کی ٹاپ سیڈ انجلی کیوکربر نے روس کی آلہ کدرےٹسیوا کو ‘ روس کی¾تھرڈ سیڈ ماریا کیری لنکو نے سربیا کی جووانا جاکسک کوہرا کر ایونٹ کے ٹاپ ایٹ کے لئے کوالیفائی کرلیا۔ امریکہ کی لورن ڈیویز نے ہم وطن کوکو وانڈویج کو سخت مقابلے کے بعد ہرا کر ایونٹ کے کوارٹر فائنل تک رسائی حاصل کی۔

ای پیپر-دی نیشن