طاہر جمیل خانزادہ ورلڈ سکواش فیڈریشن کے ریفری پینل میں مزید 3 سال کیلئے شامل
لاہور (سپورٹس رپورٹر) پاکستان کے سکواش ریفری طاہر جمیل خانزادہ کو ورلڈ سکواش فیڈریشن نے مزید تین سال کے بعد عالمی ریفری پینل میں شامل کر لیا ہے۔ طاہر جمیل خانزادہ 2004ءسے ورلڈ سکواش فیڈریشن ریفری ایسوسی ایشن میں خدمات انجام دے رہے ہیں۔ سندھ سکواش ایسوس ایشن کے صدر طاہر جمیل کا کہنا ہے کہ پاکستان میں اب ریفریز کا معیار بہتر ہونا شروع ہو گیا ہے۔ پاکستان سکواش فیڈریشن نے 2012ءمیں قومی ریفریز کو پرموٹ کرنے کا پروگرام بنایا تھا جس کے تحت اب ایشین سکواش فیڈریشن میں پاکستانی ریفریز کو مواقع ملنا شروع ہو گئے ہیں۔ ورلڈ سکواش فیڈریشن کی جانب سے مجھے ورلڈ ریفری پینل میں شامل کئے جانے پر فخر ہے۔