• news

میاں شہباز شریف کی ذاتی دلچسپی سے فن پہلوانی کو فروغ حاصل ہوا: محسن ارشد

 محمد معین
فن پہلوانی ایک ثقافتی کھیل ہے مگر بدقسمتی سے آج سے پہلے کبھی اس کھیل کو سرکاری سرپرستی نصیب نہیں ہوئی۔ پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ اس کھیل کی ترقی کےلئے مثبت اقدامات ہوئے جس کا تمام تر کریڈٹ سابق وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہبازشریف کو جاتا ہے جنہوں نے اس کھیل کے فروغ کے لئے باقاعدہ طور پر محسن ارشد کو کنوینئر ریسلنگ پنجاب مقرر کیا۔ محسن ارشد خود تو پہلوان نہیں تھے مگر ان کے والد پاکستان کے ایک نامور پہلوان تھے۔ محسن ارشد ماضی کے نامور پہلوان ارشد بجلی پہلوان (مرحوم) کے بیٹے ہیں۔ارشد بجلی پہلوان کا شمار میاں نوازشریف اور میاں شہبازشریف کے قریبی ساتھیوں میں ہوتا تھا۔ اس کے علاوہ ارشد بجلی پہلوان میاں حمزہ شہباز شریف اور حسین نواز شریف کے ایکسر سائز کوچ بھی رہے۔ ارشد بجلی پہلوان کے انتقال کے بعد ان کے بیٹوں محسن ارشد اور اویس ارشد نے اپنے باپ کے نام کو زندہ رکھنے کے لئے یہ سلسلہ جاری رکھا یہی وجہ تھی پارٹی سے وفاداری اور وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کی خصوصی شفقت کی وجہ سے ارشد بجلی پہلوان (مرحوم) کے بڑے بیٹے محسن ارشد کو اپریل 2009ءمیں وزیراعلیٰ پنجاب نے کنوینئر ریسلنگ پنجاب مقرر کیا۔ محسن ارشد کو میاں حمزہ شہباز شریف کی بھی خصوصی سرپرستی حاصل تھی۔ محسن ارشد نے عہدہ سنبھالنے کے بعد پنجاب کے مختلف اضلاع میں خادم اعلیٰ پنجاب دنگل مقابلوں کی سیریز کروانے کا باقاعدہ اعلان کیا۔ اس سلسلے میں پہلا خادم اعلیٰ پنجاب دنگل سیالکوٹ میں منعقد ہوا جس کا ٹائٹل مقابلہ میں اعظم لُڑکا پہلوان نے شفیق جھلہ پہلوان کو شکست دے کر پہلے خادم اعلیٰ پنجاب دنگل کا ٹائٹل جیت لیا۔ دنگل کے مہمان خصوصی ڈی سی او سیالکوٹ کیپٹن (ر) عطا محمد خان اور وزیراعلیٰ کے کوآرڈینیٹر ڈاکٹر آفتاب بٹ اور توصیف احمد قریشی تھے۔ دوسرا خادم اعلیٰ پنجاب دنگل 14 اگست 2009ءکو گوجرانوالہ میں منعقد ہوا جس کے ٹائٹل مقابلہ میں عمیر بٹ پہلوان نے زاہد بٹ پہلوان کو شکست دے کر مقابلہ جیت لیا۔ دنگل کے مہمان خصوصی ڈی سی او گوجرانوالہ ڈاکٹر اعجاز میر تھے۔ تیسرا خادم اعلیٰ پنجاب دنگل 5 مارچ 2010ءکو شیخوپورہ میں منعقد ہوا جس میں شیخوپورہ کے طارق پہلوان نے فیصل آباد کے پرویز پہلوان کو شکست دے کر پانچ منٹ میں ٹائٹل اپنے نام کیا۔ دنگل کے مہمان خصوصی علی سرفراز حسین ڈی سی او شیخوپورہ اور میاں جاوید لطیف ایم این اے شیخوپورہ تھے۔ چوتھا خادم اعلیٰ پنجاب دنگل 19 مارچ 2010ءکو ننکانہ صاحب میں ہوا۔ دنگل کے ٹائٹل مقابلے میں فیصل آباد کے توصیف پہلوان نے شیخوپورہ کے احسان پہلوان کو شکست دی۔ دنگل کے مہمان خصوصی نبیل جاوید ڈی سی او ننکانہ صاحب تھے۔ پانچواں خادم اعلیٰ پنجاب دنگل 16 اپریل 2010ءکو منڈی بہا¶الدین میں منعقد ہوا۔ دنگل کے ٹائٹل مقابلہ میں رستم جہلم شاہد جہلمی پہلوان اور رستم کہروڑ پکا اسلم آرائیں پہلوان کے خلاف کامیابی حاصل کی۔ دنگل کے مہمان خصوصی حافظ محمد الیاس ڈی سی او تھے۔ چھٹا خادم اعلیٰ پنجاب دنگل 5 مئی 2010ءکو ریسلنگ سٹیڈیم منٹو پارک لاہور میں منعقد ہوا۔دنگل کا ٹائٹل مقابلہ لاہور کے طاری پہلوان اور ملتان کے محمد علی پکا پہلوان کے درمیان تھا جسے طاری پہلوان نے جیت لیا۔ دنگل کے مہمان خصوصی معروف چائنی صنعتکار زاویونگ اور ایوب خان آفریدی اور منظور خان آفریدی تھے۔ ساتواں خادم اعلیٰ نجاب دنگل 30 جولائی 2010ءکو ڈسٹرکٹ کمپلیکس نارووال میں منعقد ہوا۔ دنگل کا ٹائٹل مقابلہ لاہور کے سرور سائیں پہلوان اور شاہد پہلوان رستم جہلم کے درمیان ہوا جسے شاہد جہلمی پہلوان نے جیت لیا دنگل کے مہمانِ خصوصی علی محمود ڈی سی او نارووال تھے۔ آٹھواں خادمِ اعلیٰ پنجاب دنگل 24جون 2011ءکو چیچہ وطنی سٹیڈیم میں منعقد ہوا دنگل کا ٹائٹل مقابلہ رستم بہاولنگر صادق پہلوان اور گوجرانوالہ کے اعجاز جٹ پہلوان کے درمیان ہوا جسے رستم بہاولنگر صادق پہلوان نے 5منٹ میں جیت لیا۔ دنگل کے مہمانِ خصوصی چوہدری ارشد جٹ مشیر وزیراعلیٰ پنجاب، ڈاکٹر عثمان اسسٹنٹ کمشنر ساہیوال اور قیصر نعیم اعظم اسسٹنٹ کمشنر چیچہ وطنی تھے۔ 9واں خادمِ اعلیٰ پنجاب دنگل 22جولائی 2011ءکو صادق آباد میں منعقد ہوا۔ دنگل میں دو ٹائٹل مقابلے تھے۔ خادم اعلیٰ پنجاب دنگل کا ٹائٹل مقابلہ رستم لودھراں اور رستم انڈو پاک اعظم لڑکا پہلوان اور رستم ملتان اچھی پہلوان کے درمیان تھا۔ جسے اعظم لڑکا پہلوان نے جیت لیا جس کے دوسرا مقابلہ رستم صادق آباد کا تھا جس میں عدنان دانی پہلوان نے اویس پہلوان کو شکست دے دی دنگل کے مہمان خصوصی اسسٹنٹ کمشنر صادق آباد کیپٹن ریٹائرڈ خالد محمود خان اور چوہدری شفیق احمد ایم پی اے تھے۔ دسواں خادمِ اعلیٰ پنجاب دنگل 23نومبر 2011ءکو لودھراں منعقد ہوا۔ دنگل کا ٹائٹل مقابلہ رستم پاکستان عثمان مجید بلو پہلوان شیخوپوریہ اور رستم انڈوپاک اعظم لڑکا پہلوان کے درمیان تھا 35منٹ تک جاری رہا آخرکار یہ مقابلہ برار قرار دے دیا گیا دنگل کے مہمان خصوصی شیخ غلام فرید ڈی سی او لودھراں تھے۔ اس کے علاوہ محسن ارشد نے لاہور میں کئی دنگل آرگنائزر کروائے متاثرین سیلاب کی امداد کیلئے امدادی دنگل کروایا۔ پاکستان کی تاریخ میں سرکاری سطح پر آج تک اتنے دنگلوں کا انعقاد نہیں ہوا جتنا وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کے دور میں ہوا ہے۔ ان دنگلوں سے بے پناہ نئے نوجوان اور ٹیلنٹڈ پہلوان سامنے آئے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن