بدل جائیگی قسمت
مکرمی! ریٹرننگ افسرکے سوال پر کئی امیدواروں کا بسم اللہ، کلمہ طیبہ، نماز کی رکعتیں، قرآن پاک کے پاروں کی غلط تعداد کا بتانا اس بات کا ٹھوس ثبوت ہے کہ یہ لوگ نااہل ہیں اور اس قدر نااہل اور جاہل کہ جنہیں اپنے دین، اپنی پاک کتاب اور اپنی نمازوں کی رکعتوں کا علم نہیں وہ ملک و قوم کی باگ ڈور کیسے سنبھال سکیں گے، پھر یاد آیا کہ آج کل الیکشن کا دور چل رہا ہے اور یہ اس ملک کے باہمی لٹیرے ملک کی باگ ڈور اور ترقی کیلئے نہیں بلکہ ڈاکوﺅں کی منڈی کھل گئی ہے کہ کون اسے کتنا لوٹ سکتا ہے۔ الیکشن کمشن اور متعلقہ اعلیٰ حکام کو چاہیے کہ ایسے نااہل جاہل لوگوں کے کاغذات نامزدگی فوراً مسترد کر دیں۔ اگر الیکشن کمشن یہ انتخابات شفاف طور پر کرانے میں کامیاب ہو گیا تو انشا¿اللہ نہ صرف ملک و قوم کی قسمت بدلے گئی بلکہ یہ یقین بھی ہو جائے گا کہ اب بھی کچھ لوگ ایسے ہیں جو اس کی قدر کو چاہتے ہیںاور اسکے ساتھ مخلص ہیں۔ (رانا ذوالفقار علی ۔ 964 بی چائینہ سکیم گوجرپورہ لاہور)