• news

بنیادی تعلیم کو لازمی قرار دیا جائے

مکرمی! پاکستان کا ہر شہری بنیادی تعلیم سے ضرور آراستہ ہونا چاہیے کیونکہ علم کے بغیر انسان نہ تو ذات خداوندی اور نہ ہی خدمت خلق کے فرائض سرانجام دے سکتا ہے ۔ملک میں خواندگی کو جنگی بنیادوں پر بڑھانے کے اقدامات کبھی نہیں کئے گئے۔ شرح خواندگی کو بڑھانے کے ساتھ ساتھ تعلیمی معیار کو بھی بڑھانا ہوگا۔ شرح خواندگی کو بڑھانے کی خاطر پنجاب میں مزید دس ہزار سے زائد نارمل پرائمری سکولوں کی ضرورت ہے۔ تعلیم ہی انسان کو انسانیت کی معراج تک لے جاتی ہے اوروہی ممالک دنیا میں آگے ہیں جہاں حصول تعلیم کو ہر شہری کا بنیادی حق سمجھا جاتا ہے۔ تعلیم کی اہمیت کو خود ہمارے آخری نبی حضرت محمدﷺ نے بیان کیا ہے کہ ”علم حاصل کرو خواہ تمہیں چین ہی کیوں نہ جانا پڑے“ اس طرح سے ہمارے آئین میں بھی بنیادی تعلیم کو لازمی قرار دے دیا گیا ہے۔(چودھری محمد اکمل چیمہ ،ابو سعدیہ سید جاوید علی شاہ سیالکوٹ)

ای پیپر-دی نیشن