• news

چیف جسٹس بیٹے کی بلاجواز نظربندی کالعدم اور رہائی دلائیں: بیوہ مولانا اعظم طارق مسلم لیگ (ن) کے رہنماﺅں نے مولانا معاویہ کو جھنگ سے الیکشن سے روکنے کیلئے ریاستی تشدد کا آغاز کر دیا ہے

جھنگ (نامہ نگار) چیف جسٹس پاکستان سوموٹو ایکشن لے کر میرے بیٹے مولانا معاویہ اعظم کی بلاجواز نظربندی کو کالعدم قرار دیکر انہیں رہائی دلائیں۔ ان خیالات کا اظہار مولانا محمد اعظم طارق کی بیوہ نے اپنی ایک تحریری درخواست میں کیا۔ انہوں نے کہا ان کے سیاسی حریف کو (ن) لیگ میں شامل کرنے کی خواہش پر سابق وزیراعلیٰ شہباز شریف کے حکم پر ضلعی انتظامیہ جھنگ نے مولانا معاویہ کو بلاجواز نظربند کر دیا تھا جبکہ مولانا معاویہ جھنگ سے قومی و صوبائی اسمبلی کے امیدوار ہیں اور مسلم لیگ (ن) کے رہنماﺅں نے ان کو الیکشن میں حصہ لینے سے روکنے کے لئے ریاستی جبر و تشدد اور انتخابی دھاندلی کا آغاز کر دیا ہے۔ انہوں نے اپیل کی چیف جسٹس اس کا نوٹس لے کر بے گناہ بیٹے کی نظربندی کے احکامات منسوخ کرکے انہیں رہائی دلائیں۔
رہائی کی اپیل

ای پیپر-دی نیشن