• news
  • image

خیبر ‘ اورکزئی : جھڑپ ‘ بمباری میں پانچ اہلکار‘ تین رضاکار اور 26 شدت پسند جاں بحق

خیبر + اورکزئی ایجنسی (نیوز ایجنسیاں) خیبر ایجنسی اور اورکزئی ایجنسی میں جھڑپ اور بمباری کے دوران 5 سکیورٹی اہلکار رضاکار اور 26 شدت پسند جاں بحق ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق وادی تیراہ کے علاقہ اکا خیل میں سکیورٹی فورسز اور کالعدم شدت پسند تنظیم لشکر اسلام میں جھڑپ ہوئی۔ جھڑپ میں 4سکیورٹی اہلکار اور امن لشکر کے 3رضاکار جاں بحق جبکہ 5اہلکار زخمی ہو گئے۔ فورسز کی جوابی کارروائی میں کالعدم لشکر اسلام کے 13پسند بھی مارے گئے۔ ادھر درہ توئی میں فورسز کے جیٹ طیاروں نے شدت پسندوں کے ٹھکانوں پر بمباری کی جس کے نتیجے میں ایک شدت پسند جاں بحق اور 9زخمی ہو گئے ہیں۔ دوسری جانب اورکزئی ایجنسی کے سرحدی علاقوں میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 12شدت پسند جاں بحق اور 4ٹھکانے تباہ ہو گئے۔ کوہاٹ سے نوائے وقت رپورٹ کے مطابق لوئر کرم کے سرحدی علاقے شہدانوں دھنڈ سے تین افراد کی لاشیں ملی ہیں۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق تینوں افراد کو فائرنگ کر کے قتل کیا گیا ہے۔ کوہاٹ کے قریب شدت پسندوں نے پولیس وین پر حملہ کیا تاہم کوئی نقصان نہیں ہوا۔ شدت پسندوں نے سڑک کنارے نصب بم سے نشانہ بنانے کی کوشش کی جبکہ پولیس اور شدت پسندوں میں فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا۔ پشاور کے علاقہ حیات آباد میں نامعلوم سمت سے 3راکٹ فائر کئے۔ راکٹ لگنے سے ایک شخص جاں بحق 3زخمی ہو گئے۔
شدت پسند

epaper

ای پیپر-دی نیشن