• news

سرگودھا: ریٹرننگ افسر کا گھنٹی بجنے پر امیدوار کا موبائل فون ضبط کرنے کا حکم

سرگودھا (آن لائن) سکروٹنی کے دوران امیدوار کے موبائل کی گھنٹی بجنے پر ریٹرننگ آفیسر چودھری نذیر نے حلقہ این اے 65 سے مسلم لیگ (ن) کی کورنگ امیدوار مدیحہ مظہر رانجھا کا موبائل فون ضبط کر لیا۔
گذشتہ روز سکروٹنی کے دوران ریٹرننگ آفیسر امیدوار سے سوال جواب کر رہے تھے اس دوران موبائل کی گھنٹی بجی جس پر امیدوار نے موبائل بند کرنے کی کوشش کی مگر اسی اثناءمیں ریٹرننگ آفیسر نے حکم صادر کیا کہ مدیحہ مظہر رانجھا کا موبائل ضبط کر لیا جائے۔
موبائل ضبط حکم

ای پیپر-دی نیشن