جوتے سے حملے کا خوف، مشرف نے اسلام آباد میں ریٹرننگ افسر سے حاضری سے استثنیٰ مانگ لیا، اجازت مل گئی
اسلام آباد (آن لائن) سابق صدر پرویز مشرف جوتے حملے سے ڈر گئے اسلام آباد میں کاغذات نامزدگی جانچ پڑتال کیلئے ریٹرننگ آفیسر سے حاضری سے استثنیٰ مانگ لیا ریٹرننگ آفیسر نے اجازت دے دی۔ نجی ٹی وی کے مطابق اسلام آباد کے حلقہ این ا ے 148 کے ریٹرننگ آفیسر محمد اعظم خان کے پاس مشرف کے نمائندہ نے درخواست دی کہ پرویز مشرف کو سخت سکیورٹی خدشات ہیں جس کے باعث وہ کاغذات کی جانچ پڑتال کےلئے عدالت میں نہیں آسکتے اگر استثنیٰ دیا جائے تو ان کا نمائندہ حاضر ہوجائے گا۔ نجی ٹی وی کے مطابق مشرف کراچی میں وکلاءکی جانب سے جوتے کا سامنا کرنے کے بعد ڈر گئے ہیں اور اس وجہ سے انہوں نے کچہری آنے سے گریز کیا۔
جوتے حملے کا خوف