سکروٹنی کا عمل غیر تسلی بخش ہے، لاہور ہائیکورٹ میں الیکشن رکوانے کے لئے درخواست دائر
لاہور (وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائی کورٹ میں انتخابات رکوانے کے لئے رٹ درخواست دائر کر دی گئی۔ درخواست گذار شاہد پرویز نے م¶قف اختیار کیا ہے کہ عوام کو انتخابات کا اسی وقت فائدہ ہے جب یہ آرٹیکل 62 اور 63 پر مکمل عملدرآمد کر کے منعقد ہوں۔ الیکشن کمیشن آرٹیکل 62 اور 63 پر عمل کروانے کا دعویٰ تو کر رہا ہے مگر اس کےلئے کوئی واضح طریقہ کار نظر نہیں آ رہا۔ ابھی تک جو سکروٹنی کا عمل ہوا ہے وہ بھی غیر تسلی بخش ہے جس سے اس خدشے کو تقویت ملتی ہے کہ 11 مئی کو ہونے والے عام انتخابات میں ایک بار پھر جعلی ڈگری رکھنے والے اور نادہندگان پارلیمنٹ میں پہنچ جائیں گے۔ جس سے ملک کو شدید نقصان ہو گا۔ درخواست گذار نے عدالت سے استدعا کی کہ عدالت آرٹیکل 62، 63 پر عمل اور سخت سکروٹنی کے لئے انتخابات ملتوی کرنے کا حکم دے تاکہ اس کےلئے مناسب وقت مل سکے۔
درخواست