• news

حجرہ شاہ مقیم: بےنظیر انکم سپورٹ پروگرام کی مالی امداد کےلئے خواتین دن بھر جلسہ گاہ میں بیٹھی رہیں نہ ملنے پر منظور وٹو کی بیٹی کے خلاف احتجاج

حجرہ شاہ مقیم (نامہ نگار ) پیپلز پارٹی پی پی 187 کی نامزد امیدوار جہاں آراءوٹو نے انتخابی مہم کے دوران بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی مالی امداد کے لئے شناختی کارڈ لانے کا اعلان کروا دیا۔ مجبور بے بس خواتین جلسہ میں رقم کا انتظار کرتی رہیں لیکن شام گئے تک مالی امداد نہ ہونے پر خواتین و دیگر اہلِ علاقہ نے پیپلز پارٹی کی امیدوار کیخلاف شدید احتجاج کیا۔ تفصیلات کے مطابق منظور وٹو کی بیٹی اور امیدوار صوبائی اسمبلی جہاں آراءوٹو نے اپنی انتخابی مہم کے دوران بہلولپور گاﺅں میں آ کر اعلان کروا دیا کہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی امداد لینے والے افراد اپنے شناختی کارڈ لے کر آ جائیں سینکڑوں خواتین اپنے شناختی کارڈ لیکر تمام دن جلسہ میں بیٹھی رہیں لیکن شام تک کوئی مالی امداد نہ دی گئی اور جہاں آراءوٹو جلسہ کے اختتام پر چلی گئیں جس پر سینکڑوں خواتین نے اپنے شناختی کارڈ ہاتھوں میں لے کر پیپلز پارٹی اور منظور وٹو کے خلاف شدید احتجاج شروع کر دیا جنہیں بعد میں لوگوں نے سمجھا بجھا کر بڑی مشکل سے منتشر کیا۔
احتجاج

ای پیپر-دی نیشن