جعلی ڈگری : 4 سابق خواتین ارکان اسمبلی کے وارنٹ گرفتاری کیلئے ٹیمیں تشکیل
لاہور (اپنے نامہ نگار سے) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج لاہور نذیر احمد گجانہ نے 4 سابق خواتین ارکان صوبائی اسمبلی کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دئیے ہیں جس پر تھانہ اسلام پورہ نے پولیس ٹیمیں تشکیل دے کر مذکورہ سابق ایم پی ایز کو گرفتار کرنے کے لئے چھاپوں کی تیاری شروع کر دی ہے۔ جعلی ڈگری کیس میں 19 جنوری 2012ءکو چاروں سابق ایم پی ایز کے خلاف الیکشن کمشن کے حکم پر تھانہ اسلام پورہ پولیس نے مقدہ درج کیا تھا۔ گذشتہ روز پولیس نے عدالت سے 4 سابق ایم پی ایز جن میں مسلم لیگ (ن) کی 3 خواتین فرح دیبا، صائمہ عزیز، افشاں اور پیپلز پارٹی کی سفینہ کے وارنٹ گرفتاری حاصل کر لئے۔