غیر ضروری سوال نہ پوچھیں‘ الیکشن کمشن نے بھی ریٹرننگ افسروں کو ہدایت کردی
اسلام آباد (خبر نگار خصوصی) الیکشن کمشن نے ریٹرننگ افسران کو کہا ہے کہ وہ امیدواروں سے غیر ضروری سوالات پوچھنے سے گریز کریں۔ ڈی جی الیکشن کمشن شیرافگن خان کے مطابق تمام ریٹرننگ افسروں کو اس حوالے سے باقاعدہ خطوط ارسال کر دئیے گئے ہیں کہ وہ امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کے دوران ان سے ذاتی زندگی کے بارے میں غیر ضروری سوالات سے اجتناب کریں۔ الیکشن کمشن نے امیدواروں کے احتجاج پر 6 روز بعد یہ فیصلہ کیا ہے۔ کاغذات نامزدگی کی ریٹرننگ افسروں کی جانب سے جانچ پڑتال کا صرف ایک دن باقی بچا ہے۔