• news

کرنل کے فون پر مشرف پر اعترضات کی کاپی انہیں بھجوائی، ریٹرننگ افسر کے جواب پر وکلاءکا احتجاج

کراچی (نوائے وقت رپورٹ) ایک کرنل کا فون آیا تھا جس پر سابق صدر مشرف پر اعتراضات کی کاپی انہیں بھجوا دی گئی ہے۔ کراچی سے حلقہ 250 کے ریٹرننگ افسر اکرام الحق کے ریمارکس پر عدالت میں وکلاءنے شدید احتجاج کیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق مشرف کی جانب سے کراچی کے حلقہ این اے 250 سے جمع کرائے گئے کاغذات نامزدگی کی ہفتہ کو جانچ ہونا تھی، اسی دوران ریٹرننگ افسر ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سید اکرام الرحمن کے پاس جنرل مشرف کو نااہل قرار دینے کیلئے درجن بھر درخواستیں بھی جمع ہو گئیں۔ ان درخواستوں کی سماعت کیلئے کئی بار وقت مقرر ہوا لیکن اچانک شام 5 بجے ریٹرننگ افسر دفتر سے اٹھ کر کہیں چلے گئے، رات 9 بجے وہ کمرہ عدالت میں واپس آئے۔ اس دوران بڑی تعداد میں وکلاءنے سماعت شروع کرنے کا مطالبہ کیا جس پر ریٹرننگ افسر نے بتایا کہ جنرل مشرف کی جانب سے ایک کرنل کا فون آیا تھا جس پر انہیں اعتراضات کی نقل بھیج دی گئی ہے، اب ان کے جواب کے بعد سماعت ہو گی۔ 

ای پیپر-دی نیشن