• news

بلائنڈ ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹورنامنٹ: آزاد کشمیر نے کوئٹہ کو ہرا کر سیمی فائنل میں جگہ بنا لی

 لاہور (کامرس رپورٹر) نیشنل بلائنڈ ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹورنامنٹ میں آزادکشمیر نے کوئٹہ کو 196رنز سے شکست دیدی۔ ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل آج کھیلے جائیں گے۔ پہلے سیمی فائنل میں اسلام آباد کا مقابلہ بہاولپور سے جبکہ دوسرے سیمی فائنل میں آزادکشمیر کی ٹیم پشاور کا مقابلہ کرے گی۔ دونوں میچ علیم ڈار کرکٹ اکیڈمی میں کھیلے جائیں گے۔ اقبال پارک سپورٹس کمپلیکس میں آزادکشمیر نے چھ وکٹو ںکے نقصان پر 314رنز بنائے۔ نثار علی نے 128رنز کی شاندار اننگز کھیلی جبکہ زین العابدین نے 47رنز بنائے۔ کوئٹہ کی ٹیم 14ویں اوور میں 118رنز بناکر آﺅٹ ہوگئی۔ دوسرے میچ میں لاہور نے ملتان کو 144 رنز سے ہرایا۔ لاہور نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں تین وکٹوں کے نقصان پر 325 رنز بنائے۔ سلمان نے 127 رنز بنائے۔ جواب میں ملتان کی ٹیم نو وکٹوں پر 181 رنز بناسکی۔ تیسرے میچ میں بہاولپور نے کراچی کے خلاف چار وکٹوں سے کامیابی حاصل کی۔ کراچی نے 259 رنز بنائے جس کے جواب میں کراچی نے مطلوبہ ہدف چھ کھلاڑیوں کے نقصان پر پورا کرلیا۔ چوتھے میچ میں اسلام آباد نے ایبٹ آباد کو پانچ وکٹوں سے شکست دی۔ ایبٹ آباد نے تین وکٹوں کے نقصان پر 229 رنز بنائے۔ اسلام آباد نے مطلوبہ ہدف پانچ وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ پانچویں میچ میں پشاور نے گوجرانوالہ کو چار وکٹوں سے ہرایا۔ گوجرانوالہ نے 162 رنز بنائے۔ پشاور نے ہدف چھ وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ آخری میچ میں اٹک نے شیخوپورہ کو18 رنز سے شکست دی۔ اٹک نے تین وکٹوں کے نقصان پر 267 رنز بنائے۔ جواب میں شیخوپورہ کی ٹیم 249 رنز بنا سکی۔ 

ای پیپر-دی نیشن