• news

ایشین انڈر21 سنوکر چیمپئن شپ: ماجد علی فائنل میں پہنچ گئے

اندور(سپورٹس ڈیسک /اے پی پی) 14 ویں ایشین انڈر 21 سنوکر چیمپئن شپ میں پاکستان کے سٹار کیوئسٹ محمد ماجد علی نے فتوحات کے تسلسل کو برقرار رکھتے ہوئے فائنل میں جگہ بنا لی۔ سیمی فائنل میں محمد ماجد علی نے حریف چینی کھلاڑی زو ینگ ہوئی کو شکست دی۔ دوسرے سیمی فائنل میں پاکستان کے محمد ماجد علی کا مقابلہ حریف چینی کیوئسٹ سے تھا۔ ماجد علی نے انتہائی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے چینی کھلاڑی کو آﺅٹ کلاس کر دیا اور ایک کے مقابلے میں پانچ فریمز سے کامیابی حاصل کر کے فائنل کےلئے کوالیفائی کر لیا۔ ماجد علی کی جیت کا سکور 69-39، 60-48، 92-34، 0-101، 68-48 اور 76-36 رہا۔ ایشین انڈر 21 سنوکر چیمپئن شپ کا فائنل آج کھیلا جائے گا۔ فائنل میں محمد ماجد علی کا مقابلہ تھائی کیوئسٹ سے ہو گا۔ سیمی فائنل میں محمد ماجد علی نے چینی کیوئسٹ زو کو شکست دے کر فائنل میں جگہ بنائی تھی۔ فائنل آج صبح ساڑھے نو بجے کھیلا جائے گا۔ فائنل میچ بیسٹ آف 11 فریمز پر مشتمل ہو گا۔ پاکستان کے دوسرے کھلاڑی حمزہ اکبر پری کوارٹر فائنل میں ناکام ہو گئے۔ ایشین جونیئر سنوکر چیمپئن شپ بھارت کے شہر اندور میں جاری ہے۔ پری کوارٹر فائنل میں پاکستان کے محمد ماجد نے بھارت کے ملکیت سنگھ کے خلاف عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے چار۔ تین سے کامیابی سمیٹی۔ کوارٹرفائنل میں ماجد کا مقابلہ چین کے لونینگ سے ہوگا۔ پاکستان کے دوسرے کھلاڑی حمزہ اکبر پری کوارٹرفائنل میں ناکام ہو گئے انہیں چین کے زہو یو لونگ نے چار۔ دو سے شکست دی، ایک موقع پر مقابلہ دو۔ دو سے برابر تھا لیکن چینی پلیئر نے آخری دو فریمز میں عمدہ کھیل پیش کرکے کامیابی اپنے نام کرلی۔ 

ای پیپر-دی نیشن