• news

سپورٹس سائیکالوجسٹ نے آفریدی کا اعتماد بحال کرنے کیلئے کلاس شروع کر دی

کراچی (آئی اےن پی) چیمپئنز ٹرافی کے سکواڈ میں شامل بوم بوم آفریدی کی صلاحتیوں کو لگا زنگ صاف کرنے کیلئے سپورٹس سائیکالوجسٹ نے پہلی کلاس لی جس میں ایسا سبق دیا گیا کہ لالہ جی آج سے پریذڈنٹ کپ میں گیند گھمائیں گے۔ بوم بوم اب نہیں مچاتا دھوم۔ پی سی بی کو کھائے جارہا ہے یہ غم لیکن کرکٹ بورڈ بھی ہار ماننے کو تیار نہیں۔ چیمپئنز ٹرافی کیلئے آفریدی کو ابتدائی تیس کھلاڑیوں میں تو شامل کرلیا گیا ہے لیکن بوم بوم کا اعتماد بحال کرنا بھی کسی چیلنج سے کم نہیں۔ اس کیلئے پی سی بی نے سپورٹس سائیکالوجسٹ ٹیسٹ کرکٹر معین العتیق کو ٹاسک سونپ دیا ہے۔ نیشنل سٹیڈیم میں آفریدی کی ہوئی پہلی کلاس سٹار کرکٹر کو بتایا گیا کہ کس طرح وہ وکٹیں گرانے کا بھولا سبق یاد کرسکتے ہیں۔ دماغ گھوما دینے والے لیکچر کے بعد آفریدی کی انگلیاں گیند گھمانے کیلئے ہوگئی ہیں تیار۔ پریذڈنٹ ون ڈے کپ میں مشق کریں گے۔ ذرائع کے مطابق پی سی بی نے چیمپئنز ٹرافی کے کھلاڑیوں کو دورہ جنوبی افریقہ کی شکست کے دبا سے نکالنے کا ٹاسک بھی معین العتیق کو سونپا ہے۔ 

ای پیپر-دی نیشن