• news

غیرملکی ڈراموں کی یلغار سے ڈرنے کی ضرورت نہیں : بشریٰ انصاری

 لاہور (کلچرل رپورٹر) سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری نے کہا ہے کہ اپنی ثقافت سے رشتہ مضبوط ہو تو ہمیں غیرملکی ڈراموں کی یلغار سے ڈرنے کی ضرورت نہیں‘ کچھ بھی ہو جائے ہمیں اپنی ثقافت کو نہیں بھولنا چاہئے۔ پہلے پی ٹی وی اکلوتا ٹی وی چینل ہوتا تھا جس کے باعث کئی لازوال ڈرامے پی ٹی وی کی زینت بنے مگر اب نجی ٹی وی چینل کے آنے سے ڈراموں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے لیکن میرے خیال میں معیار میں کمی نہیں آئی جس کی بڑی مثال مختلف چینل سے آن ائیر ہونے والے ڈرامے ہیں جن کو عوامی سطح پر پذیرائی ملی۔ ہمیں غیر ملکی ڈراموں کی یلغار کا مقابلہ کرنے کے لئے بہترین ڈرامے بنانے ہونگے اور اسکے کے ساتھ اپنی ثقافت کو نمایاں طور پر اجاگر کرنا ہوگا۔

ای پیپر-دی نیشن