• news

فلموں میں میوزک کا گولڈن ٹائم گزر چکا اب صرف بھیڑ چال ہے: اے نیئر

 لاہور (کلچرل رپورٹر) نامور گلوکار اے نیئر نے کہا ہے کہ فلموں میں میوزک کا گولڈن ٹائم گزر چکا ہے اور اب صرف بھیڑ چال ہے‘ گزشتہ ایک دہائی میںکوئی بھی ایسا گلوکار سامنے نہیں آیا جو ہمارے لیجنڈ گلوکاروں کی جگہ پر کرتا۔ اے نیئر نے کہا کہ ایک دور تھا جب پاکستان کے گلوکار دنیا بھر میں ایک مقام رکھتے تھے لیکن آج شائد ایسا نہیں ۔ ہماری اکثر فلمیں ہمارے میوزک کی وجہ سے بھرپور کامیابی حاصل کرتی تھیں لیکن آج معیاری میوزک کی طرف سے کوئی توجہ نہیں دی جارہی ۔ انہوں نے کہا کہ ایک دہائی گزر گئی ہے کوئی بھی گلوکار لیجنڈ گلوکاروں کی جگہ پر نہیں کر سکا ۔ میں یہ نہیں کہتا کہ نئے آنےوالے برا کام کر رہے ہیں لیکن انہیں یہی مشورہ دوں گا کہ کم کام کر لیں مگر معیار کو ترجیح دیں۔

ای پیپر-دی نیشن