پاپ سنگر بیونس اور جے زی نے کیوبا میں اپنی شادی کی پانچویں سالگرہ منائی
نیو یارک (این این آئی) معروف پاپ سنگر بیونس اور جے زی نے کیوبا میں اپنی شادی کی پانچویں سالگرہ منائی۔ دنیا میں سب سے زیادہ پیسے کمانےوالی جوڑی معروف پاپ سنگر بیونس اور جے کو رشتہ ازدواج میں بندھے پانچھ سال مکمل ہو گئے۔اس موقع پر انہوں نے ہوانا کے ایک معروف ریسٹورنٹ میں کھانا کھا یا جہاں سے نکلتے ہوئے ہزاروں مداحوں نے انہیں پرجوش انداز میں خوش آمدید کہتے ہوئے اپنے گھیرے میں لے لیا۔