سپریم کورٹ میں مشرف کے خلاف آرٹیکل 6کے تحت کارروائی کیلئے ایک اور درخواست دائر
اسلام آباد (ثناءنیوز) سپریم کورٹ میں سابق صدر پرویز مشرف کے خلاف آرٹیکل 6 کے تحت کارروائی کے لئے ایک اور درخواست دائر کردی گئی ہے۔ درخواست سابق وائس چیئرمین پاکستان بار کونسل عبدالحکیم خان نے سپریم کورٹ میں دائر کی ہے۔ چیف جسٹس کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ کل اس درخواست کی سماعت کرےگا۔ درخواست گزار نے موقف اختیار کیا ہے جنرل مشرف نے اعلیٰ عدلیہ کے ججوں کو غیرقانونی طور پر پابند گھر میں نظر بند کیا،9 مارچ 2007 ءکے بعد بندوق کی نوک پر فوجی آمریت قائم کی،1999 ءمیں بھی آئین سبوتاژ کیا۔
درخواست دائر