• news
  • image

عشرت العباد سمیت متعدد شخصیات مشرف سے بھرپور تعاون کر رہی ہیں

کراچی(سالک مجید) سابق صدر پرویز مشرف کو گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان سمیت متعدد سول اور عسکری شخصیات کی جانب سے بھرپور تعاون اور مطلوبہ سہولیات فراہم کی جارہی ہیں اور فول پروف سکیورٹی انتظامات کے ساتھ ساتھ سیاسی محاذ پر اپنے خلاف لگائے جانے والے الزامات کے دفاع کے لئے پرویز مشرف کو جن اہم دستاویزی شہادتوں کی ضرورت پڑ رہی ہے ان کی فراہمی میں بھی بعض حکومتی شخصیات اور ریٹائرڈ افسران اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ جنرل مشرف کے قریبی ذرائع کے مطابق بعض قریبی دوست پس منظر میں رہ کر زیادہ بہتر کردار ادا کر رہے ہیں۔

تعاون

epaper

ای پیپر-دی نیشن