”ایٹمی پروگرام“ ایران اور عالمی طاقتوں کے مذاکرات بغیر نتیجہ ختم
الماتے (اے پی اے ) ایران اور عالمی طاقتوں کے مابین ایران کے ایٹمی پروگرام کے معاملے پر ہونے والے مذاکرات بغیر کسی تصفیے کے ختم ہو گئے ہیں اور یورپی یونین نے کہا ہے کہ فریقین کے موقف میں ’دوری برقرار ہے۔‘قزاقستان کے شہر الماتے میں مذاکرات میں ایران سے کہا گیا تھا کہ وہ پابندیوں میں نرمی کے عوض اپنی سب سے حساس ایٹمی کارروائیوں سے دست بردار ہو جائے۔یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کی سربراہ کیتھرین ایشٹن نے اس بات کی تصدیق کی کہ کوئی معاہدہ نہیں ہو سکا۔مغربی ممالک کہتے ہیں کہ ایران جوہری پروگرام کی آڑ میں جوہری ہتھیاروں کے حصول کے لیے کوشاں ہے جب کہ ایران اس الزام سے انکار کرتا ہے اور اس کا کہنا ہے کہ اس کا جوہری پروگرام پرامن مقاصد کے لیے ہے۔الماتی میں ہونے والی بات چیت میں برطانیہ، فرانس، روس، امریکہ، چین اور جرمنی شامل تھے۔سنیچر کو بات چیت کا آغاز ایران کے مذاکرت کار سعید جلیلی اور یورپی اتحاد کی خارجہ پالیسی کی سربراہ کیتھرین آشٹن کے درمیان ملاقات سے ہوا۔تاہم ایشٹن نے نامہ نگاروں کو بتایا، ’یہ بات واضح ہو گئی ہے کہ اصل معاملے پر فریقین کے موقف میں خاصی دوری برقرار ہے۔