حیدر آباد: لیاقت یونیورسٹی ہسپتال سے دوائیں چوری کی کوشش ناکام، سٹور کیپر گرفتار
حیدر آباد (نوائے وقت نیوز) لیاقت یونیورسٹی ہسپتال سے دواﺅں کی چوری کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔ پولیس کے مطابق لیاقت یونیورسٹی ہسپتال سے لاکھوں روپے مالیت کی دواﺅں سے بھرا ٹرک پکڑ لیا۔ دوائیں ٹرک کے ذریعے منتقل کی جا رہی تھیں۔ لیاقت یونیورسٹی ہسپتال کے سٹور کیپر کو گرفتار کر لیا گیا۔ اے ایم ایس ڈاکٹر نیک محمد نے کہا پتہ نہیں ہسپتال سے دوائیں کیسے نکل گئیں۔ تحقیقات کرائی جا رہی ہیں۔ رپورٹ کے بعد کچھ پتہ چلے گا۔