21 ویں صدی میں خواتین کے حقوق پر کام جاری رہے گا: ہلیری، ملالہ کو خراج تحسین
نیویارک (نمائندہ خصوصی) سابق امریکی وزیر خارجہ ہلیری کلنٹن نے کہا 21 ویں صدی میں خواتین کے حقوق کے حوالے سے کام جاری رہے گا۔ جہاں لنکولن سنٹر میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ طالبان نے ملالہ یوسفزئی کو خاموش کرنے اور ان کا حوصلہ توڑنے کے لئے حملہ کیا لیکن وہ ثابت قدم رہیں اور قوم نے ان کے اس اقدام کو سراہا۔ خواتین کے لئے مساوی تعلیمی روزگار کے مواقع پیدا کرنے اور ان کی صحت عامہ تک رسائی کے اقدامات کرنے چاہیں۔