• news

اسرائیل کے 50ہزار مصری یہودی قاہرہ میں اربوں کی جائیداد کے ”مالک“

تل ابیب (ثناءنیوز) اسرائیل میں مقیم مصری یہودیوں کو اپنے اصل وطن واپسی کی پیشکش کے بعد مصری یہودیوں کا معاملہ ایک مرتبہ پھر اہمیت اختیار کر گیا ہے۔ مصری یہودی عرب دنیا میں سب سے بڑی کمیونٹی ہے جس کا اپنے وسیع البنیاد افکار کی وجہ سے معاشرے میں گہرا نفوذ ہے۔ اس وقت اسرائیل میں آباد ان یہودیوں کی تعداد 50 ہزار بتائی جاتی ہے۔ مصر سے اسرائیل منتقل ہونیوالی یہودی خاتون لیوانا زمیر نے ”العربیہ“ سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ 1948ءمیں مصر میں ایک لاکھ یہودی آباد تھے جن کی بڑی تعداد قاہرہ، سکندریہ جیسے بڑے اور پورٹ سعید اور سوئز جیسے نسبتاً چھوٹے شہروں میں آباد تھے۔

ای پیپر-دی نیشن