• news

نگران وزیراعلیٰ پنجاب کی جونیئر ہاکی ٹیم کو ٹورنامنٹ جیتنے پر مبارکباد

لاہور(خبر نگار) وزیراعلیٰ پنجاب نجم سیٹھی نے جونیئر ایشین ہاکی کپ جیتنے پر پاکستانی ٹیم کو مبارکباد دی ہے۔ تہنیتی پیغام میں انہوںنے کہاکہ جونیئر ہاکی ٹیم نے ٹورنامنٹ جیت کر ملک و قوم کا نام روشن کیا ہے۔ قومی کھیل ہاکی کے میدان میں جونیئر کھلاڑیوں کی شاندار کارکردگی قابل تعریف ہے۔ مجھے یقین ہے کہ پاکستان ہاکی کے میدان میں کھویا ہوا مقام دوبارہ ضرور حاصل کرے گا۔ 

ای پیپر-دی نیشن