تحریک انصاف ایک دو روز میں پارٹی منشور کا باقاعدہ اعلان کریگی
لاہور (این این آئی) بڑی سیاسی جماعتوں میں تحریک انصاف سب سے آخر میں منشور پیش کرنےوالی جماعت ہو گی۔ عام انتخابات 2013ءمیں حصہ لینے والی بڑی سیاسی جماعتیں مسلم لیگ (ن)، ایم کیو ایم، عوامی نیشنل پارٹی‘ پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز ‘ مسلم لیگ (فنکشنل ) اور پاکستان مسلم لیگ (ق) اپنا انتخابی منشور پیش کرچکی ہیں جبکہ تحریک انصاف کا منشور آئندہ ایک دو روز میں پیش کئے جانے کا امکان ہے جسے حتمی شکل دیدی گئی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ اس سلسلہ میں باقاعدہ تقریب منعقد کی جائے گی جس میں عمران خان پارٹی منشور پیش کریں گے۔
منشور