• news

پی پی پی برسراقتدار آئی تو سرکاری مراعات نہیں لیں گے: انور سیف اللہ

کی مروت (ثناءنیوز) پاکستان پےپلز پارٹی صوبہ خےبر پی کےکے صدر انور سےف اللہ خان نے کہا ہے کہ صوبے میں پی پی پی برسر اقتدار آئی تو وہ کسی قسم کی سرکاری مراعات نہیں لیں گے بلکہ یہ مراعات غریبوں یتیموں محتاجوں اور بے سہارا افراد کی بحالی و فلاح و بہبود پر خرچ کی جائیں گی۔ وہ صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی کے۔74 (لکی ون) میں انتخابی اجتماعات سے خطاب کررہے تھے۔ انور سیف اللہ خان نے کہا کہ سیف اللہ برادران نے اقتدار میں رہتے ہوئے اپنی جیبیں نہیں بھریں۔ ووٹ محض ایک پرچی نہیں بلکہ اس کے ذریعے قوموں کی تقدیر کے فیصلے ہوتے ہیں اس لئے عوام سوچ سمجھ کر اپنا حق رائے دہی استعمال کریں۔
انور سیف اللہ

ای پیپر-دی نیشن