پیپلز پارٹی مخالف جماعتوں میں مضبوط اتحاد قائم ہے‘ غوث علی شاہ
خیرپور (نامہ نگار خصوصی) سابق وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کو سرکاری پروٹوکول دیا جارہا ہے۔ چیف جسٹس آف پاکستان اور الیکشن کمیشن آف پاکستان نوٹس لیں میں بھی سابق وزیر اعلیٰ ہوں اگر قائم علی شاہ کو سرکاری پروٹوکول دینا ہے تو مجھے بھی دیا جائے۔ ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ نواز کے صوبائی صدر اور این اے 215 اور پی ایس 29 کے امیدوار سید غوث علی شاہ نے خیرپور میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا تمام امیدواروں کو ایک جیسی سہولیات ملنی چاہئے۔ مسلم لیگ نواز اور پیپلز پارٹی کی سوچ مختلف ہے مسلم لیگ نواز قائد اعظم محمد علی جناح والا پاکستان بنانا چاہتی ہے اور ہم ان کے نظریئے پر چلنا چاہتے ہیں مگر پاکستان پیپلز پارٹی نے ہمیشہ پاکستان کو توڑنے کی بات کی ہے آئندہ الیکشن میں پیپلز پارٹی مخالف 11 پارٹیوں میں اتحاد قائم ہے ان میں کسی قسم کا اختلاف نہیں ہم مل کر پیپلز پارٹی کا مقابلہ کرنے کو تیار ہیں۔
غوث علی شاہ