اٹلی نے مصری عالم دین کو اغوا کرنےوالے امریکی فوجی کو معافی دےدی
روم (آن لائن) اطالوی صدر نے امریکی فضائیہ کے سےنےئر عہدیدار کو معافی دے دی ہے جس پر ایک مصری عالم دین کو اغواءکرنے کا جرم ثابت ہوا تھا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق عالم دین کو سی آئی اے تفتیش کیلئے ایک طیارے پر اغواءکرکے لے گئی تھی۔ اطالوی صدر جیورجیو نپولیتانو نے کہا ہے کہ انہوں نے کرنل ایل جوزف رومانو کو معافی دے دی ہے۔ 2003ءمیں میلان میں حسن مصطفی اسامہ نصر کے اغواءمیں جن 23 امریکیوں کو سزا سنائی گئی ہے ان میں وہ واحد شخص تھے جو سی آئی اے کے ممبر نہیں تھے۔
امریکی فوجی/معافی