رتوڈیرو: بشیر قریشی کی پہلی برسی عقیدت سے منائی گئی
حیدرآباد + رتو ڈیرو + میرپور بھٹورو + خیرپور ( نامہ نگاران + نمائندہ نوائے وقت ) جسقم کے سابق مرکزی چیئرمین بشیر خان قریشی کی پہلی برسی رتو ڈیرو میںانتہائی عقیدت و احترام سے منائی گئی ۔ برسی کی شروعات صبح قرآن خوانی سے کی گئی ۔ بشیرقریشی کے مزار پرجسقم کے تمام مرکزی رہنماﺅں نے حاضری دے کر پھولوں کی چادر چڑھائیں بعد ازاں جلسہ عام سے بشیرقریشی کے حبزادے جسقیم کے چیئرمین صنعان قریشی ‘بھائی مقصود قریشی و دیگر رہنماﺅں نے خطاب کیا۔ خیرپور سے نامہ نگار کے مطابق جسقم کے شہید چیئرمین بشیر خان قریشی کی پہلی برسی کے موقع پر سیکڑوں کارکنوں نے گزشتہ رات اپنے خون سے شمع روشن کیں اور ایک بڑی ریلی نکالی۔ میرپور بھٹورو سے نامہ نگار مطابق شہید بشیر خان قریشی کی پہلی برسی میں شرکت کرنے کے لئے میرپور بھٹورو سے ضلعی رہنماﺅں شوکت رنگریز کی رہنمائی میںگاڑیوں کا قافلہ شہید بشیر خان قریشی کی برسی میں شرکت کیلئے روانہ ہوا۔ اس موقع پرشوکت رنگریز اور عام میمن دیشی نے کہا کہ شہیدبشیر قریشی کا بدلہ لینے تک سندھی خاموشی سے نہیں بیٹھےں گے۔ حیدرآباد سے نمائندہ نوائے وقت کے مطابق پیپلز پارٹی مسلم لیگ کے سربراہ ڈاکٹر ارباب غلام رحیم نے نگراں حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ جئے سندھ قومی محاذ کے سابق چیئرمین بشیر خان قریشی کی موت کی صاف و شفاف انکوائری کرا کر اس قتل کے پیچھے گہری سازش کو بے نقاب کر کے قاتلوں کو سخت سے سخت سز ا دی جائے۔
اے این پی اور تحریک انصاف کے رہنما
مسلم لیگ ن میں شامل، ہمایوں خان کی حمایت
کراچی (سٹاف رپورٹر) اے این پی کے میر بادشاہ اور پی ٹی آئی کے عمران نے کارکنوں سمیت صوبائی اسمبلی کے حلقہ نمبر 89 سے مسلم لیگ کے امیدوار ہمایوں خان کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے مسلم لیگ ن میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔
ہمایوں خان حمایت