فیصل آباد: ہسپتال سے بچے اغواءکرنے والی خاتون رنگے ہاتھوں پکڑی گئی
فیصل آباد (نمائندہ خصوصی) فیصل آباد کے ہسپتال سے نومولود کو اغواءکرنے آنے والی خاتون رنگے ہاتھوں پکڑی گئی۔ پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔ سمیرا کے حوالے سے عینی شاہدین نے بتایا ہسپتال میں چکر کاٹ رہی تھی۔ صبح ماریہ نامی خاتون کو بچہ سپرد کرنے کیلئے بلایا گیا تو اس کی جگہ سمیرا پہنچ گئی اور نومولود کو لے جانے لگی کہ ماریہ کے گھر والوں نے پکڑ لیا۔ ملزمہ گرفتاری کے بعد آئیں بائیں شائیں کرتی رہی۔ اس کاکہنا تھا کہ اسے فون کرکے ہسپتال بلایا گیا۔
گرفتار