خیبر پی کے میں متحدہ کے امیدواروں کو ہراساں کرنے کا نوٹس لیا جائے: رابطہ کمیٹی
کراچی (نیوز رپورٹر) متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے صوبہ خیبر پی کے میں پولیس اور مقامی انتظامیہ کی جانب سے ایم کیوایم کے امیدواروں کو ہراساں کرنے کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے اور الیکشن کمشن آف پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ صوبہ خیبر پی کے میں متحدہ کے امیدواروں کو ہراساں کرنے کا نوٹس لیا جائے اور صاف، شفاف اور آزادانہ انتخابات کے انعقاد کیلئے اوچھے ہتھکنڈوں کا سلسلہ بند کرایا جائے۔ NA-14 کوہاٹ کی نشست پر ایم کیوایم کے امیدوار گل فراز خان خٹک کی رہائش گاہ پر مقامی پولیس نے بلاجواز چھاپہ مارا۔ مخالف عناصر بوکھلاہٹ کا شکار ہوکر اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئے ہیں۔
رابطہ کمیٹی